خیرپور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان نیوی کی سرگرمیاں جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ علاقوں میں منتقل، میڈیکل کیمپوں میں چیک اپ اور دواؤں کی فراہمی سمیت کھانے کی تقسیم
منگل 4 اگست 2015 15:10
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) ضلع خیرپور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان نیوی کی ٹیموں کی سرگرمیاں جاری، سینکڑوں متاثرین کو محفوظ علاقوں میں منتقلی، میڈیکل کیمپوں میں چیک اپ اور دواؤں کی فراہمی سمیت کھانے کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کی سیلاب سے متاثرہ تحصیلوں کنگری، گمبٹ اور سوبھو دیرو کے کچے میں سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل میں الفاروق اسکاؤٹس، الخدمت فاؤنڈیشن، پاکستان نیوی اور حر مجاہد فورس نے تاحال سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
الفاروق اسکاؤٹس خیرپور اپنے گروپ لیڈر عبدالواحد کی قیادت میں تحصیل کنگری میں موجود ہے۔(جاری ہے)
الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے تحصیل گمبٹ کے کچے کے علاقوں گوٹھ رسول آباد، گوٹھ ہوت علی شیخ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد ظفر جتوئی، الخدمت فاؤنڈیشن کے خیر محمد تنیو کی نگرانی میں ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر عامر قریشی نے تاحال پانچ سو مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت دوائیں فراہم کی ہیں جبکہ سیکڑوں متاثرین میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبدالمنان شیخ، حسن طارق، ماجد شیخ، عبدالقدیر، سلمان حسن ودیگر رضاکار سیکڑوں متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کیلئے الخدمت کی جانب سے چالیس سے زائد خیمے بھی لگا کر متاثرین کے رہنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
الفاروق اسکاؤٹس خیرپور نے متاثرین طالب علموں کی پڑھائی کیلئے تعلیم کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔ سو سے زائد طالب علم بچے فیضیاب ہورہے ہیں۔ ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران الفاروق اسکاؤٹس کے کام کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ نیوی کے جوان بھی حسب سابق امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ پیر پگارہ کی خصوصی ہدایات پر حر مجاہد فورس کے سینکڑوں جوان بھی سیلاب زدگان کی ہر قسم کی امداد کیلئے پہنچے ہیں۔ تاحال پانی کے دباؤ میں اضافے کی اطلاعات ہیں جس سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب
خیرپورمیں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، آگاہی واک کا اہتمام
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ، بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت