راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) آفس کھاریاں میں مصروف وقت گزارا اس موقع پر حاجی محمد اسلم خان نے کھاریاں کی صورتحال سے آگاہ کیا

بدھ 5 اگست 2015 21:38

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) آفس کھاریاں میں مصروف وقت گزارا اس موقع پر حاجی محمد اسلم خان نے کھاریاں کی صورتحال سے آگاہ کیا معززین شہر اور علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

نمایاں طور پر عبدالقیوم بھٹی، ملک افتخار، راجہ انصار، لالہ فضل الرحمن، چوہدری عتیق الرحمن، چوہدری ظفر اقبال، ملک رضوان، نعمان شاہ، شاہد اصغر، رانا اقبال، چوہدری فراز احمد سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حلقہ این اے107 کے مخالفین کا صفایا کر دیں گے عوام جانتے ہیں کہ خدمت کرنے والا کون ہے اور جھوٹے نعرے لگانے والے کون ہیں حلقہ کو مثالی اور ترقیافتہ حلقہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں مخلص اور عوام کے حقیقی معنوں میں خدمتگار لوگوں کو سامنے لائیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں