خیرپور ؛ سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب چار اہم ملزمان پیر جو گوٹھ پولیس کے ہاتھوں فرار

جمعہ 7 اگست 2015 14:51

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء) سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب چار اہم ملزمان پیر جو گوٹھ پولیس کے ہاتھوں فرار، ان چاروں ملزمان کو ٹنڈو مستی پولیس نے گرفتار کرکے پیر جو گوٹھ پولیس کے حوالے کیا تھا، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ رہزنی، لوٹ مار، چوریوں کی وارداتوں، گاڑیوں کو روک کر مسافروں، ڈرائیوروں سے رقم چھیننے والے چار ملزمان کو ٹنڈو مستی پولیس نے گرفتار کرکے پیر جو گوٹھ پولیس کے حوالے کیا تھا ان میں وزیر، جاوید، ایاز، اعجاز شامل ہیں تاہم یہ چاروں ملزمان پیر جو گوٹھ پولیس کو ماموں بناکر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر جو گوٹھ پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے اور ایس ایچ او رابطہ نہیں کررہے ہیں۔ واقعہ شام کو پیش آیا تھا اور پیر جو گوٹھ پولیس ان ملزمان کو مختلف جگہوں پر ڈھونڈتی رہی نہ ملنے پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی پولیس اہکار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں