بچو ں میں وقفہ کی صحت کے حوالے سے ڈسڑکٹ آفس خیر پور میں سیمینا رکا انعقاد

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:34

خیر پو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بچو ں میں وقفہ کی صحت کے حوالے سے ڈسڑکٹ آفس خیر پور میں ایک سیمینا رکا انعقاد کیا گیامہمان خصوصی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صدرالدین صدیقی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کی کمی کے با عث ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا صحت مند معاشرہ صحت مند ماں کی بدولت سے ہمارے ہاں وسائل کم اور مسائل آبادی کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں تقریب سے ریجنل ڈئریکٹر پاپو لیشن سکھر علی نواز نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ دنیا کی آبادی 7ارب اور پا کستان کی آبادی 20کروڑ تک پہنچ گئی ہے آبادی جس حساب سے بڑ ھ رہی ہے وہ کسی ایٹم بم سے کم نہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ،ڈاکٹر اعجازسموں کو ار ڈمنسٹر فیملی پلا ننگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ماں صحت مند تو گھر بھی صحت مند جس گھر میں بچے کی آوازنہیں وہ گھر گھر نہیں قید خانہ ہے انہوں نے کہا کہ ماں بچہ پیدا کر نے کی مشین نہیں زندگی کا بھروسہ نہیں باپ کو چا ہئے کہ وہ اس میں وقفہ کرے اور بچوں کے مستقبل کا سو چے ،ڈاکٹر زبیدہ عباسی نے خطاب میں کہا کہ بچے بند کرنا ہما را مقصد نہیں ہے بلکہ بچہ 2سال تک دودھ پی رہا ہے تو اس میں وقفہ رکھیں کیونکہ ہر معاملے میں ما ں قر بانی دیتی ہے نو جوان کی تعلیم ضروری ہے محتر مہ ز ینت فا طمہ منگی کو ارڈ نیسڑ ما ری اسٹو پس نے خطاب میں کہا کہ مرد نے عورت پر کنٹرول ہو ا ہے فیملی صحت مند ہے توبچہ صحت مند ہوگا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں