خیرپور مسلم لیگ ن کا ورکرزکنونشن، کارکن آپس میں گتھم گتھا ،کرسیوں ،مکوں ،لاتوں کا آزادانہ استعمال متعدد افراد زخمی

مرکزی قائدین نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کارکنوں کی لڑائی دیکھ کر موقع سے فرار، واقعہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث پیش آیا

پیر 12 اکتوبر 2015 22:57

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) خیرپور مسلم لیگ نواز کا ورکرزکنونشن کارکن آپس میں گھتم گتھا ،کرسیوں ،مکوں ،لاتوں کا آزادانہ استعمال متعدد افراد زخمی ،مرکزی قائدین نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کارکنوں کی لڑائی دیکھ کر موقع سے فرار، واقعہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز خیرپورکی جانب سے گاؤں شادی شہیدمیں ورکرز کنوینشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مرکزی قائدین سینٹر سلیم ضیاء ، صدر پاکستان کے مشیر چودھری طارق محمود،صوبائی صدر اسمائل راہو ،ایم این اے سورٹ،ضلع خیرپور کے صدر پیر سید آصف علی شاہ سمیت دیگر جیسے کی کنوینشن گاہ پہنچے تو کارکنوں کی جانب سے مقامی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی شروع کی تو کارکنان آپس میں تصادم ہو گیا تصادم میں کرسیوں ،مکوں ، لاتوں سے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے کارکنوں میں تصادم دیکھتے ہی مرکزی قائدین نے بھاگ کر جان بچائی پویس نے کارکنوں کی لڑائی دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گئے اس سلسلے میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض کرتے ہوئے مرکزی وصوبائی قائدین کے سامنے احتجاج کرنے پر دو گروپ آپس میں گتم گتھا ہو گئے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں