اسلام دنیا کا لازوال مذہب ہے جس میں کسی پر جبر نہیں،مولانا سید باقر حسین زیدی ،،مولانا سید گدا حسین شاہ

جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:06

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری و امام بارگاہ قصر حسینی خیرپور میں محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید باقر حسین زیدی اور مولانا سید گدا حسین شاہ نے کہا کہ اسلام دنیا کا لازوال مذہب ہے جس میں کسی پر جبر نہیں علم تحقیق اور تجربہ و عمل ہی وہ وعنصر ہیں جو انسان کے لاشعور کو شعور کی جانب لاتی ہیں حضرت امام حسین علیہ االسلام نے اسلام کو حیات جاویدانی بخشی امام بارگاہ فیض حسینی سیدہ گوٹھ میں مولانا سید قنبر عباس نقوی اور مولانا منظور حسین سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجز کو مقابلہ کرنے کے لیے فکر حسین کی تقلید کرنی ہوگی اسلام کی اصل روح کے تحفظ کے لیے کربلا کے آئین پر عمل کرنا ہوگا ۔

مرکزی امام بارگاہ لقمان میں مولانا سید قنبر عباس نقوی، امام بارگاہ دبیر حسین ، امام بارگاہ پنجتنی چوڑی گر بازار میں مولانا سید طلال رضوی ،امام بارگاہ حجتیہ، حسینیہ اور امام بارگاہ سجادیہ میں علامہ مستجاب حیدر عابدی، امام بارگاہ عون و محمد میں مولانا سید قمبر علی شاہ، امام بارگاہ شوکت صاحب میں مولانا سید حسن علی نقوی، امام بارگاہ ہاشمیہ لقمان اور امام بارگاہ محبان حیدری بنارس کالونی میں مولانا سید علی افضل قمی،امام بارگاہ امامیہ بھرگڑی میں مولانا مشتاق حسین کاندھڑو، مولانا ذوالفقار لاڑک،امام بارگاہ رضویہ مل کالونی میں مولانا عبدالعلی ، امام بارگاہ قصر عباس لقمان میں مولانا تصدق حسین ، امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرا میں علامہ فیروز عباس ، امام بارگاہ سید چھتن شاہ میں ذاکرسید راہب علی شاہ، ذاکر شاہد حسین مغل اور دیگر امام بارگاہوں میں محرم کی مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے دریں اثناء خیرپور ضلع کے آٹھوں تعلقوں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے علم اور عزاخانوں کو سجانے اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے 500 سے زائد امام بارگاہوں میں محرم کی مجالس میں ملکی اور بین الاقوامی علماء، ذاکرین اور دیگر کے خطابات جاری ہیں اس کے علاوہ مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری ، امام بارگاہ فیض حسینی سمیت دیگر امام بارگاہوں میں تعزیوں کی تعمیر اور سجاوٹ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کربلا کے کمسن شہدا ء کی یاد میں انجمن غلامان عباس محلہ علی مراد میں عشرہ اطفال کی مجالس شروع ہوگئی ہیں اس کے علاوہ عزا خانہ سید برکت شاہ، اور سید سلمان زیدی کی رہائش گاہوں پر بھی بچوں کی مجلس جاری ہیں ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں