خیرپور ،گوٹھ شریف خاصخیلی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او کوٹ لالو پرویز شاہ سمیت 3پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 5 نومبر 2015 17:02

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) خیرپور کے قریب گوٹھ شریف خاصخیلی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او کوٹ لالو پرویز شاہ سمیت 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گوٹھ شریف خاصخیلی میں مطلوب ملزمان کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پرویز شاہ کی قیادت میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو تعلقہ اسپتال فیض گنج منتقل کردیا گیاہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں