عمران خان کو سندھ میں رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا،نواب خان وسان

چیئرمین پی ٹی آئی سیاست چھوڑ کر کوئی میوزک کمپنی کھول لیں انہیں خواب میں بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نظر آتے ہیں،رکن قومی اسمبلی `

ہفتہ 14 نومبر 2015 17:15

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہا ہے عمران خان کو سندھ میں رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ ان کے جلسوں میں عوام تو ہوتے ہیں مگر ووٹ پیپلزپارٹی کو ملتے ہیں عمران خان سیاست چھوڑ کر کوئی میوزک کمپنی کھول لیں انہیں خواب میں بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نظر آتے ہیں اس خیالات کا اظہار انہوں نے وسان ہاؤس خیرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی جس کی بدولت پاکستان میں پہلی بار جمہوری حکومت پانچ سال اقتدار میں رہی اور اب بھی جمہوریت ان کی قربانی کے باعث قائم ودائم ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سیاسی کیئرئیر کا آغاز ہوتے ہی مخالفین کے کانوں میں بھوچال مچ گیا ہے اور انشاء اﷲ آئندہ دور بھی پیپلزپارٹی کا ہو گا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرئے گی سندھ میں پی پی مخالفین کا صفایہ ہو چکا ہے وہ صرف اب بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کے لئے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے نیچے جمہوریت کی بحالی کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں نواز شریف آج اگر وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے ہیں تو وہ بی بی شہید کی وجہ سے ہیں کیوں کہ انہوں نے نواز شریف کو وطن آنے کا مشورہ دیا تھا مگر نواز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد ہی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں مگر پیپلز پارٹی کے کارکن جیلوں اور ہتھکڑیوں سے گھبرانے والے نہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام شہید بھٹو کی سوچ و فلسفہ فکر کے قائل ہیں ہم سندھ سے نہ کبھی غداری کی ہے نہ کریں گے سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں اس موقع پر عبدالعزیز،یعقوب کھوکھر، علی انجم عباسی ودیگر موجود تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں