پولیس کا خیرپور کے کچے میں سرچ آپریشن درازا سانحہ میں ملوث مزید 3ملزمان گرفتار ،اسلحہ بر آمد

ہفتہ 14 نومبر 2015 17:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) خیرپور پولیس کا خیرپور کے کچے میں سرچ آپریشن درازا سانحہ میں ملوث مزید 3ملزمان گرفتار اور اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ درازا سانحہ کے مقدمہ میں ملوث 9 نامزد ملزمان اور پانچ سہولت کاروں کرلیا گیا ہے ایس ایس پی خیرپور تفصیلات کے مطابق خیرپور پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کچے کے تھانہ ٹیپالی بہلم کی حدود گاؤں میھل کلہوڑو میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران درازا سانحہ میں ملوث مزید تین ملزمان اختیار، اعجاز جونیجو اور ساجد کلہوڑو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلاشن کوف اور ایک رپیٹر بر آمد کر لیا ہے ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کے مطابق ملزم اختیارجونیجو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا حکومت سندھ کی جانب سے اسکی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا درازا سانحہ کے مقدمہ میں ملوث 9 نامزد ملزمان اور پانچ سہولت کاروں کرلیا گیا ہے درازا سانحہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ادھر درازا سانحہ کے بعد خیرپور کے مختلف تھانوں رانی پور، گمبٹ ، صوبھو ڈیرو کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بہانے بے گناہ دیہاتیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ان کے مال مویشی اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور دیہاتیوں کی رہائی کیلئے لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے یادرہے کہ 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے روز گاؤں وریو واہن میں فائرنگ کے دوران 12افراد کو قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ 19نامزد 8نامعلوم سمیت27افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں