بینظیر بھٹو بین الاقوامی معیار کی رہنما اور چاروں صوبوں میں یکجہتی اور مضبوطی کی علامت تھیں مشن کو جاری رکھیں گے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنما چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں ٗ تقریب سے خطاب

اتوار 27 دسمبر 2015 18:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو بین الاقوامی معیار کی رہنما تھیاور چاروں صوبوں میں یکجہتی اور مضبوطی کی علامت تھیں ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنما چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل آڈیٹوریم ہال میں پیپلز پارٹی خیرپور کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ شہید بھٹو کے خاندان نے ملک کو آئینی طاقت دی اور جمہوریت کی بقاء کے لیے جدو جہد کی پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے شہید ذوالفقار علی بھتو نے ملک کو آئین دے کر مضبوط کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور کے مطابق غریب ،بے سہارا اور نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور صحت کی سہولیات کے علاوہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور جدو جہد جاری ہے شہید بینظیر بھٹو نے جو وصیت کی وہ پارٹی کے رہنماؤں ،کارکنان اور ان سے محبت کرنے والوں کے لیے ہے جس میں انہوں نے عوام خدمت کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بھٹو خاندان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فیملی نے ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارشد مغل، ایم پی اے غزالہ سیال،ایم پی اے خیرالنساء مغل، سابق ایم پی اے انور خان مہر، سید امجد علی شاہ،سید صغیر حسین زیدی ،علی شیر مکول، نظر محمد گاہو، مختار ملک، سید پرویز علی شاہ، سید اکبر شاہ ، فہیم یحیٰ بھٹوسمیت سینکڑوں پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو کو خراج پیش کرنے کے لیے دیے جلائے گئے

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں