شاہدرہ میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی ، دو افراد جاں بحق

پیر 2 مارچ 2015 10:43

شاہدرہ میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی ، دو افراد جاں بحق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ میں ماچس فیکٹری کے قریب جانوروں کے باڑے کام کرنے والے 3 ملازم سو رہے تھے کہ بارش کے باعث خستہ حال چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 60 سالہ ادریس اور 55 سالہ سیف جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 35 سالہ نصیر شدید زخمی ہوگیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں