وہاب نے میچ جتوا کر دل خوش کر دیا، والد شیخ سکندر ریاض

پیر 2 مارچ 2015 12:06

وہاب نے میچ جتوا کر دل خوش کر دیا، والد شیخ سکندر ریاض

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)پاکستان کو زمبابے کے خلاف میچ میں فتح دلانے والے وہاب ریاض کے والد شیخ سکندر ریاض نے کہا ہے کہ صبح سے ہی پاکستان ٹیم کے لئے پریشان تھا، وہاب ریاض نے میچ جتوا کر دل خوش کر دیا ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہماری دعا اور خواہش تھی کہ وہاب ملک وقوم کا نام روشن کرے اور وہ اس نے اللہ تعالی کی مہربانی سے کردیااس موقع پر وہاب ریاض کے بھائی نے بھی انکی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں