پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات شروع

پیر 2 مارچ 2015 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات سے شروع ہو گئے ہیں۔جن میں 22 لاکھ 66 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کیلئے 826 جبکہ پنجاب بھر میں 3 ہزار 495 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے 4 لاکھ 51 ہزار طلبہ امتحانات میں شریک ہیں۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے 1700چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ لاہور میں موبائل انسپکشن ٹیموں کی تعداد 251 ہے۔اس موقع پر تمام امتحانی مراکز اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں