لاہور ہائیکورٹ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرانے کیلئے دائر درخواست کی کل سماعت کریگی ، عدالت کے حکم پر وفاقی حکومت سے جواب دے گی

پیر 2 مارچ 2015 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرانے کیلئے دائر درخواست کی کل منگل کو سماعت کریگی ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 3 مارچ تک جواب طلب کیاتھا، گزشتہ سماعت پر جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیا رکیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہیں اور ایک ایک ووٹر کی قیمت 40کروڑ روپے لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات میں آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ہے۔سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے خفیہ ووٹنگ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرائی جائے اور اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 226، سینٹ انتخابات قانون مجریہ1875 اور رولز آف سینیٹ الیکشن میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے بعد وفاقی حکومت سے 3مارچ تک جواب طلب کیاتھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں