معین خان کے گھر سے سیکیورٹی ہٹا لی گئی

پیر 2 مارچ 2015 16:33

معین خان کے گھر سے سیکیورٹی ہٹا لی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے گھر سے سیکیورٹی ہٹا لی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا میں معین خا ن کا جوئے خانے میں جانے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد انہیں پی سی بی کی جانب سے وطن واپس آنے کی ہدایت دی گئی تھی جس پر انہوں نے حالات درست ہونے تک اپنے گھر پر اپنے لیے سیکیورٹی کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں سیکیورٹی دے دی گئی تھی لیکن اب ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے گھر سے سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے کیونکہ اب و ہ وطن واپس آچکے ہیں اور محفوظ ہیں انہیں مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں