لاہور کی ڈرگ کورٹ نے جان لیوا انجیکشن سپلائی کیس کے مجرموں کو دو دو لاکھ جبکہ جعلی ڈگری پر کلینک چلانے والے مجرموں کو 35 ‘ 35 ہزار جرمانے کی سزا سنادی

پیر 2 مارچ 2015 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) لاہور کی ڈرگ کورٹ نے جان لیوا انجیکشن سپلائی کیس کے مجرموں کو دو دو لاکھ جبکہ جعلی ڈگری پر کلینک چلانے والے مجرموں کو 35 ‘ 35 ہزار جرمانے کی سزا سنادی پیر کے روز ڈرگ کورٹ میں جان لیوا انجیکشن کیس کی سماعت ہوئی شیخ رفیع اور خلیل احمد کی ادویہ ساز کمپنی پر الزام تھا کہ انہوں نے جان لیوا انجیکشن ہسپتال میں سپلائی کیے عدالت نے شہادت اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ایک اور کیس میں رمضان اور علی محمد پر جعلی ڈگری پر کلینک چلانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو پینتیس پینتیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں