بھارت کا سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کو بحال کرنا دھوکہ بازی کے سوا کچھ نہیں ‘ مولانا ابوالہاشم ،
سانحہ پشاور میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد وہ معصوم بچوں کے خون پر مٹی ڈالنا چاہتا ہے
پیر 2 مارچ 2015 20:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ بھارت کا سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کو بحال کرنا صرف اور صرف اس کی جانب سے دھوکہ بازی کے سوا کچھ نہیں ، پاکستان کی سول و عسکری قیادت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، سانحہ پشاور میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد وہ معصوم بچوں کے خون پر مٹی ڈالنا چاہتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن انڈیا نے ہمیشہ وقت ضائع کیا ہے اور کبھی بھی بامقصد معنی خیز مذاکرات نہیں کیے ۔ بھارت پاکستان کو پر امن اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا اور وہ اس مقصد کے لیے ہرحربہ اپنانے کی کوشش کرتا ہے ۔(جاری ہے)
آج ہونے والے مذاکرات بھی دھوکہ دہی کے سواء کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت خطے میں امن کا کبھی بھی خواہاں نہیں رہا جس کی دلیل یہ ہے کہ اس نے اپنے دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے بھارت کو یہ یاد ہونا چاہیے کہ افغانستان میں امریکہ اور روس بھی اپنا بہت سا اسلحہ اور بڑے بڑے جنگی بجٹ لے کر آیا تھا لیکن ناکامی اُن کا مقدر ٹھہری اور شکست کھا کر واپس گئے۔
بھارت کا اسلحہ بھی اس کے کسی کام نہیں آئے گااور اُس کا نتیجہ بھی مختلف نہیں ہوگا ۔مولانا ابو الہاشم نے کہا کہ بھارت کشمیر پر بامقصد مذاکرات کرے وگرنہ اُسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا ۔انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف دہشت گردی کے واضح ثبوت سامنے آنے پر وہ اس کے اثرات زائل کرنے کے لیے مذاکرات کا یہ ڈھونگ رچا رہا ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ، قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق بات چیت
لیسکو رچنا ٹائون سب ڈویژن کی کارروائی ،ایمبرائیڈری یونٹ میں بجلی چوری پکڑی گئی
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
رائیونڈ،انویسٹی گیشن پولیس کی پھرتیاں ڈکیتی کی وار دات میں ملزم گرفتار مدعیوں کو خبر نہیںملزمان جعلی ..
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ 5 سالوں میں تمام کھالے پکے کرنے کا حکم دے دیا
وزیر اعلی پنجاب کابنیادی مرکز صحت شامکے بھٹیاں اپ گریڈ یشن پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا