پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف تحریک کا اعلان

پیر 2 مارچ 2015 20:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پیپلزیونٹی پاکستان ائیر لائنز نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کااعلان کر دیا ۔پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے اثاثوں کو اونے پونے داموں میں فروخت کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پی آئی اے کو نجکاری کی لسٹ سے نکالے اور اسے منافع بخش بخش بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تو تمام ائیرپورٹس پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں