پنجاب کی حکومت کے شیخوپورہ میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ کا وہی حشر ہو گا جو کہ اوکاڑہ میں بجلی کے پراجیکٹ لگانے کا ہوا ہے ، اوکاڑہ کے منصوبے قصہ پارینہ ہو گئے ہیں، نندی پور پاور پراجیکٹ اِس دورحکومت کا سفید ہاتھی ثابت ہوا ہے جو اربوں روپے ہڑپ کر چکا ہے اور بند پڑا ہے،
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ کا بیان
پیر 2 مارچ 2015 23:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت کے شیخوپورہ میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ کا بھی وہی حشر ہو گا جو کہ اوکاڑہ میں بجلی کے پراجیکٹ لگانے کا ہوا ہے ، اوکاڑہ کے منصوبے قصہ پارینہ ہو گئے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب لوگ حکومتی وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے اور کہا کہ شیخوپورہ کا پاور پلانٹ بھی اُسی طرح کچھ عرصے کے بعد بغیر بجلی پیدا کئے ہوا میں اڑ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ اِس حکومت کا ایک بڑا سفید ہاتھی ثابت ہوا ہے جو اربوں روپے ہڑپ کر چکا ہے اور بند پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہ کر کے گینیس بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلند بانگ دعووں کے باوجود موجودہ دور میں بجلی کی رسد طلب کے مقابلے میں مسلسل کم رہی ہے اور افسوس کہ یہ فرق دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسکو قابو کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اور وہ مایوسی کے عالم میں ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکمرانوں نے سالوں میں نہیں بلکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مہینوں میں حل کرنیکا وعدہ کیا تھا لیکن اب مسئلے کو حل کرنیکی بجائے صرف بیانات سے کام چلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو پیشگی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس موسم گرما میں اس قدر لوڈشیڈنگ ہو گی جسکا انہوں نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور لوگ سراپا احتجاج ہونگے جن کو روکنا اِس حکومت کے بس کی بات نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت نے اپنے دور میں 3400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے علاوہ اور بڑے بڑے منصوبے شروع کر رکھے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کہ ُاس وقت سے اُن منصوبوں پر کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکمران 2017 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی جو بات کر رہے ہیں وہ صحیح معلوم نہیں ہوتی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ ملنا خوش آئند ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
سب کو مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جو مسلمانون کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ
پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) ورکرز ،اُنکے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں بھی ..
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو ..
پولیس کی پتنگ سازی و فروشی کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار
پنجاب حکومت کا پارکوں کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا جہلم میں خاتون ٹیچر کا بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا