پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، ٹریفک حادثات میں 13 افراد زخمی

منگل 3 مارچ 2015 11:22

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، ٹریفک حادثات میں 13 افراد زخمی

لاہور/حافظ آباد/ شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) دو دن کی بارشوں کے بعد پنجاب کے اکثر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے ، لاہور ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔دو دن کی بارش کے بعد پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی۔

لاہور میں دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور ائیرپورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

موٹر وے پر لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کا راج رہا اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔ شیخورپورہ سے خانقاہ ڈوگراں تک حد نگاہ پچاس میٹر تک محدود رہا جس کے باعث ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں دھند کے باعث سکول وین اور مسافر وین ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ٹبہ رحمت کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گوجرانوالہ روڈ پر دھند کے باعث رکشہ کو حادثہ پیش آگیا جس سے سات افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں