ہمارا دین پوری دنیا میں امن ، محبت ، مساوات اور انسانیت کا درس دیتا ہے‘ شفقت چیمہ

منگل 3 مارچ 2015 12:48

ہمارا دین پوری دنیا میں امن ، محبت ، مساوات اور انسانیت کا درس دیتا ہے‘ شفقت چیمہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) فلمی اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارا دین پوری دنیا میں امن ، محبت ، مساوات اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور اسی وجہ سے غیر مسلموں کی بڑی تعداد دین اسلام کے دائرے میں داخل ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شفقت چیمہ نے کہا کہ میں نے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے رہن سہن اور کھانے پینے کی عادات کو بخوبی دیکھا ہے جس کے بعد میں اس بات پر مجبور ہوں کہ پاکستانی کھانوں کا دنیا بھر میں کوئی جواب نہیں ‘میں کبھی بھی شوبز سے دور نہیں ہوا البتہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کم نظر آرہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں