ایف آئی اے نے جعلی کرنسی بنانے کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا

منگل 3 مارچ 2015 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایف آئی اے نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کے علاقہ بند روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا اور وقاص نامی شخس کو جعلی کرنسی بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بھی برآمد کیے گئے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں