قائمقام سپیکر صوبائی اسمبلی کانابینا افراد کے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج ، میڈیا کوریج پر سخت اظہار برہمی

منگل 3 مارچ 2015 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قائمقام سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار شیر علی گورچانی کانابینا افراد کے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج اور میڈیا کی بھر پور کوریج پر سخت اظہار برہمی کا اظہار‘اسمبلی دروازہ توڑنے پر تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے جس سے ممبران اسمبلی اور صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام سپیکر سردار شیرعلی گورچانی نے وقفہ سوالات کے بعد ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اور انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اسمبلی روایت کے خلاف نا بینا افراد کو اسمبلی کی حدود تک لایا گیا اور انہیں ہمدری کے جذبے کے تحت عزت کے ساتھ احتجاج کا حق دیا گیا لیکن انہوں نے اسمبلی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی جس پر تمام دروازوں کو بند کر نا پڑا اور ممبران اسمبلی کے ساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں کو بھی اندر آنے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا جبکہ میڈیا نے بھی نابینا افراد کی بھر پور کوریج کی جس پر میڈیا کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں بھی ایوان کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے اور امید کرتا ہوں کہ نابینا افراد کے تمام مطالبات پنجا ب حکومت کے ساتھ مل کر طے کریں گے جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری ، کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت سی ایس او نے بھی رات گئے تک ان کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن وہ اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں