اتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس 14 مارچ کو طلب کر لیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس 14 مارچ کو لاہور میں طلب کرلیا گیا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی میزبانی میں جامعتہ المنتظر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحما ن کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں حکومت کی طرف سے مدارس دینیہ کے خلاف مبینہ مہم، رجسٹریشن، حکومت سے ہونے والے مذاکرات اور دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سیکولر لابی کی سازشوں کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اجلاس میں پانچوں ممبر وفاق المدارس کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ جس میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر مولانا نیاز حسین نقوی، سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری، وفاق المدارس العربیہ کے قاری حنیف جالندھری، وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا یاسین ظفر،تنظیم المدارس اہل سنت کے مولانا عبدالمصطفیٰ ہزاروی اور تنظیم رابطہ المدارس کے مولانا عبدالمالک شریک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں