وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر بیساکھی میلہ کے تمام تر انتظامات فو ل پروف ہونگے ‘ صدیق الفاروق ،

یاتریوں کو انکے مقدس پانی امرت جل کی ایک ایک لیٹر کی دس ہزار بوتلیں بھی دی جائینگی ،دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو گا، دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو تحفظ ،سہولیات دینا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

منگل 3 مارچ 2015 19:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر بیساکھی میلہ کے تمام تر انتظامات فو ل پروف ہوں گے اوریاتریوں کو انکے مقدس پانی امرت جل کی ایک ایک لیٹر کی دس ہزار بوتلیں بھی دی جائینگی جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کو سیکورٹی ،رہائش ،اور میڈیکل سمیت تمام سہولیات پہلے سے بہتر اور مثالی ہونگیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں بیساکھی میلہ کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی انتظامی اجلاس جس میں سردار شام سنگھ، سیکرٹری بورڈخالد علی ، حساس اداروں، امور داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او،ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس، اظہر نذیر سلہری، پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت واپڈا کسٹمز،ریلوے ،اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی رہائش سفر ،لنگر ،اور میڈیکل کی سہولیات کو پہلے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے گا،میڈیکل کی سہولیات کے لیے ہلال احمر اور ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی،لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے۔

(جاری ہے)

جبکہ cctvکیمرہ اور واک تھروگیٹ سمیت سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ،بورڈ کے افسران و دیگر عملہ دن رات انکی خدمات کے لئے پیش پیش ہوگا اور سکھ یاتری واپسی پر نئی یادیں لے جا کر وہاں کے مسلمانوں کے ساتھ دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم پاکستان اور میڈیا کے نمائندوں کی بھر حمایت حاصل ہے اور اسی وجہ سے میں دن رات ٹرسٹ بورڈ کے بگڑے ہوئے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں ،چیئر مین بورڈ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے مہمانوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ہمارا مذہبی فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہماری اچھی میزبانی سے پاکستان کے دوسر ے ممالک سے دوستانہ تعلقات میں بہتری کا سبب ہو گی ،اسی لیے میں انڈین ہائی کمشنر وفاقی وزراء اور وفاقی سیکرٹری داخلہ و خارجہ سمیت آئی جی وچیف سیکرٹری پنجاب سمیت ریلوے واپڈا اور حساس اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے خود رابطہ کر کے انتظامات کا جائزہ لوں گا ۔

اجلاس میں انتظامات کے حوالے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مختلف اہم تجاویز پر غور کیا گا جبکہ فیصلہ ہوا کہ اس سلسلہ میں مورخہ 17مارچ کو دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں