پنجاب اسمبلی کے احاطے میں نئی مسجد کا سنگ بنیاد جمعہ کے روز رکھا جائے گا

منگل 3 مارچ 2015 19:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے احاطے میں نئی مسجد کا سنگ بنیاد جمعہ کے روز رکھا جائے گا ۔مسجد کا نام مکی مسجد رکھا گیا ہے ۔ قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی طرف سے کہا گیا کہ اراکین مسجد کی تعمیر کیلئے عطیات دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکومتی رکن شیخ علاؤ الدین کی طرف سے مسجد کی تعمیر کے لئے پچیس لاکھ ‘ اقلیتی رکن رمیش سنگھ اروڑہ کی طرف سے ایک لاکھ‘ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ‘ رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ کی طرف سے پانچ لاکھ جبکہ دیگر اراکین نے بھی مسجد کی تعمیر کے لئے عطیات دینے کا اعلان کیا۔

قائمقام اسپیکر نے بتایاکہ مسجد کی تعمیر پرمجموعی لاگت کا تخمینہ ڈھائی کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور اب تک 60لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اختر نے مسجد کی تعمیر کے لئے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں