وزیراعلیٰ کا بارش کے باعث چھتیں گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے5،5لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان

منگل 3 مارچ 2015 19:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واہ کینٹ راولپنڈی اور پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 5،5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو 75، 75 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں