کسینو جانے کے معاملے پر معین خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے،شہریار خان ،

کسی کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائے،ان کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا گیا ہے تاہم وہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے، چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 20:01

کسینو جانے کے معاملے پر معین خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے،شہریار خان ،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار ایم خان نے کہا ہے کہ کسینو جانے کے معاملے پر معین خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، ان کی طرف سے وضاحت کے بعد کہ وہ کسینو میں اپنی بیگم اور دوستوں کے ہمراہ صرف کھانا کھانے گئے تھے، یہ بات درست ہے کہ کسینو میں کھانا کھانے کے لئے جانا ان کی غلطی تھی جس پر وہ معافی بھی مانگ چکے ہیں، لہٰذا ان کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا گیا ہے تاہم وہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم میں معین خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ معین خان نے ملاقات میں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے ایک کسینو میں اپنی بیگم کے ہمراہ کھانا کھانے کے لئے گئے تھے جو ان کی غلطی تھی، انہوں نے کہا کہ معین خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگرکسی کے پاس کسینومیں ان کی یا ان کی بیگم کی جوا کھیلتے ہوئے کوئی ویڈیو یا تصویر ہے تو وہ سامنے لائے، شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اکثر ریسٹورنٹ میں جوا خانے بھی ہوتے ہیں جہاں پر لوگ کھانا کھانے کے لئے بھی جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں جو تحقیقاتی رپورٹ آئی تھی اس میں بھی جوا کھیلنے کی کوئی بات نہیں ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو بیان معین خان نے پہلے دیا تھا وہ تحقیقاتی رپورٹ سے ملتا جلتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کسینو جانے کو اپنی غلطی تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے کھانا کھانے کے لئے غلط جگہ کا انتخاب کیا تھا، لہٰذا معین خان کے معاملے کو یہیں پر ختم کیا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ معین خان بدستور اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، البتہ واپس آنے کے بعد اب معین خان آسٹریلیا نہیں جا رہے، ایسے میں ان سے نہ تو کوئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور نہ ہی تحقیقات میں کوئی ایسی بات سامنے آئی ہے لہٰذا اس معاملے میں وہ بالکل کلیئر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں