سینیٹ الیکشن نے جعلی جمہوریت کو ایکسپوز کردیا ہے،نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کارویہ شرمناک ہے،صاحبزادہ محمد حامد رضا

منگل 3 مارچ 2015 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ تمام کالعدم تنظیمیں نام بدل کر سرگرم عمل ہیں۔حکومت نے نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔جمہوریت کے نام پر تاجر اور لٹیرے اقتدار میں آگئے ہیں ۔ملک میں جمہوریت نہیں مافیا راج ہے۔سینیٹ کے انتخابات کے نام پر مویشی منڈی لگی ہو ئی ہے۔

سینیٹ الیکشن نے جعلی جمہوریت کو ایکسپوز کردیا ہے۔نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کارویہ شرمناک ہے۔شریف برادران نے اقتدار کو خاندانی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنالیا ہے۔حکمرانوں نے ملک کو غیر ملکی قرضوں کے عوض گروی رکھا دیا ہے۔جمہوری نظام کی تکمیل کیلئے بلدیاتی الیکشن نا گزیر ہے۔

(جاری ہے)

جمہوری حکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

موجودہ نظام کینسر زدہ ہے۔ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سو کروڑ بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔338پاکستانیوں کے100 بلین ڈالرکے بیرونی اکاونٹس کی چھان بین ہونی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سہ ہاہی تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران حکومتی طاقت کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

موجودہ جمہوری حکومت آمرانہ رویوں میں آمروں سے بھی آگے ہے۔بڑی پارٹیوں کے سربراہ ملک چراگاہ ،پارٹیوں کو ذاتی جاگیر ،ممبران اسمبلی کو غلام اور کارکنوں کو مضارع سمجھتے ہیں۔پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط ہے۔ہارس ٹریڈنگ شروع کرنے والے آج اسے ختم کرنے کے جھوٹے دعوی کررہے ہیں۔حکمران زیادہ سے زیادہ دولت سمیٹ کر اسے بیرون ملک منتقل کرنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔حکمرانوں کی جیبیں بھرتی جارہی ہیں اور قومی خزانہ خالی ہوتا جارہا ہے۔قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔حکومت کو من مانی کرنے کا موقع دینا اپوزیشن نے اپنا جزو ایمان بنا لیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں