نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوکے تحت پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول 5مارچ کو شروع ہوگا‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب،
ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، کبڈی، ریسلنگ اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے، کھلاڑیوں کیلئے سنگ میل ہوگا، کھیلوں کے مقابلے 5سے8مارچ تک نشتر پارک سپوٹس کمپلیکس میں ہوں گے، خواتین کھلاڑی بھی شریک ہوں گی‘ عثمان انور کی میڈیا سے گفتگو
منگل 3 مارچ 2015 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوکے تحت پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 5مارچ کو ہوگا جس میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، ملک بھر سے ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی ، سپورٹس کے مقابلے کھلاڑیوں کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں سپورٹس کے مقابلوں سے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کیلئے یہ سنہرا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں۔(جاری ہے)
نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس فیسٹیول کاآغاز 5 مارچ کو کررہا ہے جس میں ملک بھر سے مختلف کھیلوں میں سیکڑوں کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس کے تمام مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، شیڈول کے مطابق 5 مارچ کو رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے، پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ میں مقابلہ تین بجے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگا جس میں پاک فوج، پاکستان ایئر فورس، پنجاب، واپڈا، ریلوے اور پنجاب پولیس کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ 6 مارچ کو کرکٹ کا میچ چیف منسٹر الیون اور چیف سیکرٹری الیون کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، 7 مارچ کو کبڈی(خواتین) کا مقابلہ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان پنجاب سٹیڈیم میں ساڑھے تین بجے ہوگا جس میں پاک فوج، ایئر فورس، پنجاب، واپڈا، ریلوے اور پنجاب پولیس کی کھلاڑی حصہ لیں گی۔مردوں کی کبڈی ٹیم کا میچ ساڑھے چار بجے ہوگا، اتھلیٹکس (مرد) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں 6 اور 7مارچ کو صبح نو بجے شروع ہونگے جبکہ خواتین کے مقابلے دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ کرکٹ کے میچز 5سے 8مارچ تک ہوں گے جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتسان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی، فائنل 8مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فٹبال کے مقابلے بھی 5سے 8مارچ تک منعقد ہوں گے۔فائنل پنجاب سٹیڈیم میں 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔ہاکی (مردوخواتین) کے مقابلے بھی 5سے 8مارچ تک ہونگے، فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہو گا۔ریسلنگ کے مقابلے بھی سے 5 سے 8مارچ تک ہو ں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوجوان پتنگ بازی کی بجائے صحتمند کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں،پروفیسر الفرید ظفر
ایل ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات مسمار و سر بمہر کر دیں،ترجمان
نیشنل ایکسپینشن پلان آف نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تحت سٹارٹ اپس کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع،ترجمان
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے زندگی میں پہلی ملاقات ہوگئی
لاہور ،شہریوں کی حفاظت کیلئے موٹرسائیکلوں پر فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
سیف سٹی نے گھر کا راستہ بھول جانے والی بچی والدین سے ملوا دی
ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی کا علی الصبح چائنیز گاردات کا اچانک دورہ ،سکیورٹی کا جائزہ ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات