پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک اور کاوش،

درجہ چہارم کے 102 ملازمین کی اگلے سکیلوں میں ٹائم سکیل پرموشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ایک اور کاوش کے تحت درجہ چہارم کے 102 ملازمین کو اگلے گریڈوں میں ٹائم سکیل پرموشن دے دی گئی اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ملازمین ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ ترقی پانے والوں میں سابقہ ایسوسی ایشن کے عہدیدار محمود بٹ سمیت دیگر 102 نائب قاصدین شامل ہیں ۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر کیڈر کی پرموشن کے لئے انتھک اور دل جمعی کے ساتھ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہے اور انشا ء اللہ سیکرٹریٹ ملازمین کو بہت جلد مزید خوشخبریاں بھی ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں