پی ٹی آئی نے کڑوا تھو تھو اور میٹھا ہپ ہپ کا سبق اچھی طرح یاد کیا ہوا ہے‘جے یو آئی (ف)،

عمران خان نے اراکین اسمبلی پر خرید وفرخت کا الزام لگا کر پوری اسمبلی کی توہین کر رہے ہیں‘حافظ حسین احمد /مو لا نا محمد امجد خان

منگل 3 مارچ 2015 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خرید و فروخت خیبر پی کے کی اسمبلی میں خود پی ٹی آئی کر رہی ہے اور کپتان الزام جے یوآئی پر لگا رہے ہیں کرکٹ کے انداز کے مطابق شور دال کر کپتان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل تک وزیراعظم کا استعفی مانگنے والے آج 22 ویں ترمیم کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو اپنے ممبران پر اعتماد نہیں ان کے لوگ ہی خریدوفروخت کرنے میں مصروف ہیں اب وہ انھیں منظر عام پر لائیں اور جماعت سے فارغ کریں ۔حافظ حسین احمدنے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی پر خرید وفرخت کا الزام لگا کر پوری اسمبلی کی توہین کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس جماعت کو اپنے ممبران پرہی اعتما د نہیں تو وہ قوم کو کیا اعتماد دیں گے ۔

ہارس ٹریڈنگ کا طعنہ دینے والے بتائیں وزیراعلی خیبر پی کے کس کس جماعت میں جوانی گزارکر آئے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا قومی اسمبلی کو اپ سیٹ کرنے والے اب خود اپ سیٹ ہو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ خیبر کی اسمبلی کے علاوہ باقی سب غلط نظرآتا ہے۔دریں اثناء جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی ایک جماعت یا کسی ایک فرد کے لیے کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرسکتی ہے اگر پی ٹی آئی اسمبلی میں آنا چاہتی ہے تو پھر وہ کہہ دے کہ ہم نے استعفے نہیں دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف شور مچارہی ہے لیکن خود اس کے لوگ ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل تک جو اسمبلی جعلی اور بوگس تھی آج وہ کیسے اصلی اور پاک صاف ہو گئی ہے ۔پی ٹی آئی نے کڑوا تھو تھو اور میٹھا ہپ ہپ سبق اچھی طرح یاد کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہارس ٹریڈنگ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نیکہا جے یو آئی قیادت کو اپنے ممبران پر اعتماد ہ ہے لیکن تحریک انصاف کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں