عمران خان کو سینیٹر شپ کے لیے 15کروڑ روپے دینے کی آفر کرنیوالے شخص کا نام سامنے آگیا

بدھ 4 مارچ 2015 15:43

عمران خان کو سینیٹر شپ کے لیے 15کروڑ روپے دینے کی آفر کرنیوالے شخص کا نام سامنے آگیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سینیٹر شپ کے لیے15کروڑ روپے کی آفر کرنے والا شخص سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کو سینیٹر شپ کے لیے 15کروڑ روپے کی آفر کرنیوالا شخص کوئی اور نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈز شاہد خان آفریدی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے عمران خان کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ان کے چچا کو سینیٹر بنوادیں گے تو اس کے بدلے آفریدی عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کے لیے 15کروڑ روپے دے سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ کچھ روزقبل عمران خان نے یہ دعوی کیا تھا کہ انہیں سینیٹر بننے کے لیے ایک شخص نے 15کروڑ روپے کی آفر کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شخص کا نام نہیں بتا سکتے ہیں البتہ وہ ایک اچھا آدمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں