عبیرہ قتل کیس ‘ملزمہ طوبی اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

بدھ 4 مارچ 2015 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) عدالت نے عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ طوبی اور اس کے ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی۔پولیس نے ملزمہ طوبی، فاورق اور ذیشان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کرے جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی۔ واضح رہے کہ ملزمہ طوبی ماڈل عبیرہ اور یوسف نامی مقامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں