بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیا جائے، کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی جائے ‘ ناصر حمید خاں

بدھ 4 مارچ 2015 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) تاجر راہنما و ایگزیکٹوممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس ناصر حمید خان چیئرمین ایٹی سمگلنگ کمیٹی فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان و سینٹرل ایگزیکٹو ممبر پاسپیڈا نے کہا کہ ہے کہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیا جائے ،کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس دینے کیلئے راغب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو آئٹم پاکستان میں نہیں بنتی ان پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔خاص طور پر جو بھی آئٹم سمگلنگ میں آرہی ہے اس پ کسٹم ڈیوٹی 5فیصد کم کی جائے۔ٹیکس میں چھوٹ دے کر ہی ہم پاکستانی تاجروں کو ٹیکس نیٹ کی طرف آنے پر آمادہ کیا جائے۔ٹیکسز کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اس طرح ہم تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہیے کہ ایسی سکیم کا اعلان کرے جس میں فکسڈ ٹیکس رائج کردیا جائے اور جس میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسروں کا عمل دخل نہ ہو ۔زیادہ تر تاجر ایف بی آر کے طریقہ کار سے متنفر ہیں اس میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ۔بجٹ لیگزری آئٹم پر ٹیکس بڑھا کر عام ضروریات کی اشیاء پر ٹیکس کو کم کیا جائے تاکہ قومی ڈیفیسٹ میں کمی لائی جاسکے۔تاجر برادری کیلئے جتنی آسانی ہوگی اتنی ہی تجارت بڑھے گی اورپاکستان کو فائدہ ہوگا ۔

ناصر حمید نے کہا کہ تاجروں نے گزشتہ دو سال سے سمگلر ز کی وجہ سے لوٹ مار برداشت کی اس کا واحد حل کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرکے تاجروں کو ریلیف دیا جائے ۔تاکہ سمگلر سمگلنگ چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دے اس سے ملک کی اکنامی میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کا ریونیو بھی بڑھے گا اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں