محکمہ داخلہ پنجا ب نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے 10کروڑ کے اضافی فنڈمانگ لئے،

صوبہ بھر میں 3100غیر ملکی باشندے کام کررہے ہیں ،چینی ،جاپانی ،کورین ،امریکی ،اور یورپین شامل

بدھ 4 مارچ 2015 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) محکمہ داخلہ پنجا ب نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے 10کروڑ کے اضافی فنڈمانگ لیے۔ بتایاگیا ہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت 3100غیر ملکی باشندے کام کررہے ہیں جن میں چینی ،جاپانی ،کورین ،امریکی ،اور یورپین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں 52افراد حکومتی منصوبوں پراور 78افراد نجی اداروں میں کام کررہے ہیں ۔جن کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے 10کروڑ کے اضافی فنڈ مانگ لیے ۔ ان کی سکیورٹی کو بہترکرنے کیلئے ملنے والے فنڈ ہر ضلع کے ڈی سی او اور ڈی پی او کو دئیے جائیں گے اور کسی بھی حکومتی منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے اس کے بجٹ میں سے ایک فیصد سکیورٹی کے لیے مختص کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں