جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

جمعرات 5 مارچ 2015 11:48

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تمام سولہ کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔کوچ مہتشم رشید کی زیر نگرانی کھلاڑی بیٹنگ،،باوٴلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کر رہی ہیں۔

۔

(جاری ہے)

کوچ مہتشم رشید کہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے جن کے خلاف اچھا پرفارم کر کے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔کپتان ثنا میر اور دیگر کھلاڑی بھی پر اعتماد ہیں کہ شارجہ کی کنڈیشنز پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرے گی۔تمام کھلاڑی جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے لئے مکمل تیار ہیں۔پاکستان ویمن ٹیم دس مارچ کو لاہور سے شارجہ روانہ ہوگی جہاں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں