لاہور : پنجاب اسمبلی میں ن لیگی اراکین کے لیے خاص ناشتے کا اہتمام

جمعرات 5 مارچ 2015 11:49

لاہور(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : سینیٹ انتخابات عروج پر اور پولنگ بھی جاری ہے ، تاہم پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے ساتھ ساتھ پیٹ پوجا بھی جاری ہے، اسمبلی میں ن لیگی اراکین کے لیے خاص ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، اراکین کے لیے ناشتے میں پائے، حلوہ پوری، نان چنے، آلو کی بھجیا اور سبز چائے کا انتظام کیا گیا ہے ، لاہور میں خوشگوار موسم کے باعث اس ناشتے کا ن لیگی اراکین نے خوب مزہ لیا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں