پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت اور نعت رسول مقبول کے بعد بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی

جمعرات 5 مارچ 2015 12:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد بغیر کسی کارروائی کے کل ( جمعہ ) صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کااجلاس اپنے مقررہ وقت پر نو بجے صبح قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد اسپیکر نے کہا کہ چونکہ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ ہے اور اراکین اپنا ووٹ ڈالیں گے جس کے بعد اجلاس کل ( جمعہ ) صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں