لاہور : پنجاب اسمبلی میں بھی پولنگ کا عمل روک دیا گیا، راجہ ریاض کی ہنگامہ آرائی

جمعرات 5 مارچ 2015 12:45

لاہور (اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : پنجاب ااسمبلی میں پولنگ لا عمل روک دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے راجہ ریاض نے ایک بار پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی ہے ان کی یہ آج کی دوسری ہنگامہ آرائی ہے پہلی بار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں داخلے کے وقت اسمبلی کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی اور اب پولنگ بوتھ پر انہوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ پر کھلم کھلا ووٹوں کو دکھایا جا رہا ہے اور دھاندلی کی جا رہی ہے. انہوں نے الزام عائد کیا کہ اراکین بیلٹ پیپر دکھا کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں