سینٹ انتخابی اصلاحات میں وزیر اعظم نے مخلصانہ کوششیں کیں،راجہ ظفر الحق

جمعرات 5 مارچ 2015 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق سینیٹ انتخابات جمہوریت کا تسلسل ہے، عمران خان کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،بلاجواز الزامات نہ لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ جمہوریت نظام درست سمت چل رہا ہے سسٹم میں اگر کوئی خرابی ہو جائے تو اس کی اصلاح ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابی اصلاحات میں وزیر اعظم نواز شریف نے مخلصانہ کوششیں کی ہیں ،عمران خان کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور بلا جواز تنقید نہ کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر اعتماد ہے اور یہ جمہوریت عمل میں تسلسل ہو گا،انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال اگر زیادہ ہوگیا ہے تو اس کی اصلاح بھی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھیں گے اور سینیٹ انتخابی اصلاحات میں ترمیم ضرور ہونی چاہیے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں