سرامکس انڈسٹری کو پانچ ماہ سے بند گیس سپلائی کو فوری بحال کیا جائے‘ ایف پی سی سی آئی

جمعرات 5 مارچ 2015 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ سرامکس انڈسٹری کو پانچ ماہ سے بند گیس سپلائی کو فوری بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرامکس انڈسٹری کو قبل از وقت نومبر میں ہی گیس کی سپلائی بند کر دی گی جس سے ایکسپورٹ کے آرڈر کینسل کرنے پڑے،سرامکس انڈسٹری کو فوری گیس سپلائی بحال کی جائے تاکہ آرڈر پورے کئے جا سکیں۔

سرامکس انڈسٹری غیر روایتی ایٹم تیار کرتی ہے جس کو بیرون ملک بہت زیاوہ پذیرائی ملتی ہے جس سے نیشنل انکم میں بھی اضافہ ہو تا ہے۔فیڈریشن چیمبر اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے مانیٹر کر رہی ہے،گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اس انڈسٹری سے وابستہ40ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرار کلیم نے مزید کہا کہ امن وامان ،توانائی بحران اور ٹیکسز کی بھر مار سے ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہو رہا ہے اور پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،موجودہ حالات میں مقابلے کی فضاء پیدا کرنا ممکن نہیں کسی بھی صنعت کیلئے سازگار ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ملک میں کاورباری طبقے کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں،ان حالات میں حکومت کو کاروبار کے فروغ کی کو شش کرنی چاہئے تاکہ ملک میں کاروباری سر گرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔

حکومت ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات کو تحفظ فراہم کرئے تاکہ ملک میں صنعت کا پہیہ چلتا رہے،بصورت دیگر ملکی صنعت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کی بندش سے جہاں قومی خزانے کو نقصان ہو گا وہاں پر بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو گا اور افراط زر کی شرح بھی بڑھے گی،ملک کی صنعتی ترقی زبوں حالی کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گی اور گیس بحران بھی جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی مسلسل بندش سے پیداوار میں نمایاں کمی ہو گی اور یہ انڈسٹری مزدورں کی تنخواہیں،حکومتی واجبات اور بلز ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہے گی اگر حالات بدستور یوں ہی رہے تو انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی جس سے لاکھوں مزدور اور کارکن بے روزگار ہو جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں