لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 16رکنی وفد 13روزہ دوسرے پر آسٹریلیا روانہ

جمعرات 5 مارچ 2015 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید لاہور چیمبرکے 16رکنی وفد کے ہمراہ 13روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ ہو گے جس کا مقصد پاکستان اور آسٹریلیا کے تجارتی و معاشی تعلقات مزید بہتر خطوط پر استوار کرنا اور پاکستان میں آسٹریلین سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

خواجہ خاور رشید کی غیرموجودگی میں ارجمند مقصود پیس کمیٹی کیپٹل سٹی پولیس لاہور اور عدنان بٹ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے قائم مقام چےئرمین ہو گئے ۔ خواجہ خاور رشید کے بیرون ملک سے وآپسی تک پیس کمیٹی کیپٹل سٹی پولیس لاہور کے تمام ذمہ داریاں قائم مقام چےئرمین ارجمند مقصوداورسٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تمام فرائض عدنان بٹ بطور قائم مقام چےئرمین سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ وفد میں توانائی، لیدر، پلاسٹک،پیکچنگ،زراعت اور دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والے تجربہ کار تاجر شامل ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔آسڑیلیا کے دورے کے دوران وفد آسڑیلین تاجروں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرے گا اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی و تجارتی تنظیموں کے دفاتر کا دورہ بھی کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجارتی وفد کا دورہ آسٹریلیا بہت دوررس نتائج کا حامل ہو گا اور اس سے نہ صرف پاکستان آسٹریلین تاجر ایک دوسرے کے نزدیک آئیں گے بلکہ مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں