لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کا انٹری گیٹس پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے داخلہ ہو گا‘ ہائیکورٹ بار کی متفقہ قرار داد
جمعرات 5 مارچ 2015 16:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کا انٹری گیٹس پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے داخلہ ہو گا،لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ ہے کہ منشی حضرات اور سائلین کے داخلہ کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرز پر متعلقہ کیس کے سائلین کو بذریعہ کمپیوٹر ڈیٹا کی بنیاد پر داخلہ کی اجازت کا طریقہ اپنائے،لیگل ایڈوائزی کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پٹیشن فائل کرے گی۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر پیر مسعود چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدرمحمد عرفان عارف شیخ ،سیکرٹری بیرسٹر محمد احمد قیوم ،فنانس سیکرٹری سید اختر حسین شیرازی کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
بیرسٹر محمد احمد قیوم سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے حافظ محمد یاسر ایڈووکیٹ کو تلاوت ِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت دی۔
اس کے بعد ملٹری کورٹس کے قیام کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گئی۔ پیر مسعود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر لاہور ہائیکورٹ کو محفوظ بنانا ہو گا لہٰذا جو لوگ ہماری حفاظت پر معمور ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں ۔ بیرسٹر محمد احمد قیوم ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کے اعظم نذیر تارڑ ، آمنہ اجمل ایڈووکیٹ، لیاقت قریشی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز عرصہ دراز سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ اب جبکہ حکومت وقت نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور اور موثر انداز میں قلع قمع کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تو دہشت گردوں نے انتہائی حساس اور اہم مقامات کو اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کر رکھا جن میں لاہور ہائیکورٹ ان کا بہت بڑا ٹارگٹ ہے۔ اس حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں ممکنہ دہشت گردی کے کچھ شواہد ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے جب تک ہمارا اپنا گھر محفوظ نہ ہو۔ لہٰذا وکلاء صاحبان کو لاہور ہائیکورٹ میں داخل ہوتے وقت سیکورٹی سٹاف سے مکمل تعاون کرنا چاہئے اور کسی قسم کی عار محسوس نہ کریں۔ انہوں نے لیگل ایڈوائزی کے حوالہ سے کہا کہ قانون کے مطابق ایک وکیل کے پاس تین سے زیادہ لیگل ایڈوائزی نہیں ہونی چاہیں۔ اس معاملہ کو حل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو پٹیشن فائل کرنی چاہئے۔ جنرل ہاؤس نے بار کی طرف سے پٹیشن کرنے کی اجازت دے دی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم