حکومت پنجاب اوور سیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت قطر اور انٹر نیشنل مارکیٹ کیلئے ہنر مند ورک فورس فراہم کریگی ‘راجہ اشفاق سرور

جمعرات 5 مارچ 2015 16:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اوور سیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت قطر سمیت دنیا بھر کی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی ہنر مند ورک فورس کی کھپت کے امکانات بڑھانے اور دور حاضر کی ضروریات کے مطابق مزدوروں کی ٹارگٹڈ تربیت کے لئے جدیدکورسز سمیت تمام ضروری اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں قطر اور انٹر نیشنل لیبر مارکیٹ کو ہنر مند ورک فورس کی فراہمی اور تربیتی کورسز بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اراکین صوبائی اسمبلی سائرہ افتخار ، سردار رمیش سنگھ اروڑا، سیکرٹری لیبر عشرت علی ، ڈائریکٹر ایچ آر ایس گلوبل سید فخر احمد ، ڈاکٹر جاو ید گل کے علاوہ ٹیوٹا ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور پی ایس ڈی ایف سمیت تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

راجہ اشفاق سرور نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے گزشتہ دور قطر میں قطر کی حکومت نے اپنے انفراسٹرکچرخصوصاً کنسٹرکشن کے منصوبوں کے لئے پاکستانی ہنر مندوں اور ورکرز کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے تحت پاکستان سے 80 ہزار سے ایک لاکھ تک سکلڈ اور سیمی سکلڈ لیبر فورس کو بہترین اجر ت پر کام ملنے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکلڈ ورکرز کی انٹر نیشنل لیبر مارکیٹ خاص طور پر قطر کے لئے ایکسپورٹ کے امکانات بڑھانے کے لئے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر دو سال میں پچاس ہزار سے زائد ہنر مند وں کو تربیت فراہم کر کے انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھجوائے گی جس سے 12 سے 15 ارب روپے سالانہ غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان آئے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ سے زائد خاندانوں کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا ۔

انہوں نے بتایا کہ قطر کی حکومت کو اپنے انفراسٹرکچر کے لئے کمپیوٹر آپریٹرز ، ویلڈرز ، پلمبرز ، شاول آپریٹرز اور دیگر ہنر مند درکار ہیں ،چنانچہ اس موقع سے ہر صورت فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں