پنجاب اسمبلی میں شہبازشریف کو10ماہ بعد دیکھ کر (ن) لیگی ارکان کی شیر آیا شیر آیا کی نعرے بازی

جمعرات 5 مارچ 2015 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو دس ماہ بعد دیکھتے ہی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لائن میں لگے (ن)لیگی اراکین اسمبلی بے قابو ہوگئے‘ ”دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا “ اور ”اک واری فیر“ کی نعرے بازی شروع کر دی ‘شہبازشریف جو خصوصی طور پر اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے سعودی عرب سے واپس پہنچے تھے نے لائن لگائے کھڑے تمام اراکین اسمبلی سے باری باری ہاتھ ملایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں جب سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آئے تو اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دیکھتے ہی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے لائن میں کھڑے (ن)لیگی اراکین اسمبلی نے جو ش و جذبہ دکھاتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی جبکہ شہبازشریف نے بھی تمام اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں