گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی‘شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے‘ موجودہ حکمرانوں سے قوم خیر کی توقع نہ کرے حکمرانوں کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں ‘بار بار آزمائی سیاسی جماعتوں کا عوام بائیکاٹ کرے ورنہ یہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہیں گے ‘کسی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے

مرکزی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفود سے گفتگو

جمعرات 5 مارچ 2015 16:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) مرکزی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کسی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے‘ موجودہ حکمرانوں سے قوم خیر کی توقع نہ کرے حکمرانوں کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں ‘بار بار آزمائی جانے والی سیاسی جماعتوں کا عوام بائیکاٹ کرے ورنہ یہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہیں گے ‘کسی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی اور من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی شفاف انتخابات عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جو اگر حکمران حل کرنا چاہئیں اور وہ نہ ہو سکے لیکن حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو حل کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام دہشت گردی ، مہنگائی اور دیگر مسائل کے ہاتھوں ہلاک ہو رہی ہے اور حکمرانوں کو غیر ملکی دوروں سے ہی فرصت نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ دھاندلی کرکے اپنی من مرضی کے نتائج حاصل کر لیں گے تو وہ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کیونکہ ہم کسی کو بھی عوام کے حقوق اور ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو لوگ دھاندلی کی کوشش کریں گے ان کو آئینی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں