پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر (ن)لیگی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی

جمعرات 5 مارچ 2015 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے رہنماؤں میں نعرے بازی کا مقابلہ ‘دونوں جماعتوں کے اراکین میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینیٹ انتخابات کے بعد جب پنجا ب اسمبلی کی سیڑھیوں پر پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن ، راجہ ریاض، فائزہ ملک سمیت دیگر اراکین پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے تو اسی دوران مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹر چودھری تنویر ، مشاہد اللہ خان اور سلیم ضیا ء بھی (ن)لیگی اراکین اسمبلی کے ہمراہ نعرے بازی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور اسی دوران وہاں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوتے ہوتے رہ گئی کیونکہ پیپلزپارٹی کے اراکین میڈیا سے گفتگو کیلئے چلے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں