تحریک منہاج القرآن(شعبہ تربیت) کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 7روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین شروع
جمعرات 5 مارچ 2015 20:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) تحریک منہاج القرآن(شعبہ تربیت) کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 7روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین شروع ہو گیا،جس میں ملک بھر سے سینکڑوں معلمین اور طلباء نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے۔
انبیاء کا مشن ہی انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام دین اسلام کی بنیادی ضروریات کو جاننے کیلئے پورے پاکستان میں ”آؤ دین سیکھیں“ کورس اور ترجمة القرآن سیکھنے کیلئے تین ماہ پر مشتمل عرفان القرآن کورس کے اجرا کا اعلان کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کورسز کے بارے میں کہا کہ اس سے دین اسلام کے بارے میں بنیادی معلومات اور ترجمة القرآن کی صلاحیت طلباء و طالبات میں پیدا ہو گی ۔
تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام خیر خواہی کا دین ہے،جو افراد دین اسلام کی اشاعت اور فروغ کیلئے جدوجہد کر تے ہیں وہ حقیقت میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے کام کر رہے ہوتے ہیں ۔معلمین اعتماد اور اعتقاد سے انسانیت کی تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو سیدھی راہ نصیب ہوتی ہے اور اعمال صالح اپنانے والوں کو اللہ تعالیٰ مغفرت سے نواز دیتے ہیں ۔معلمین کو اسلام کے بنیادی تصورات کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ تعلیم اور دلائل سے کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ قرآن مسلمانوں کی فکری رہنمائی اور سنت مصطفی ﷺ عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔قرآن و سنت کو جدا کرنے والے اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔تعلیم کو عام اور سستا کرنے سے ہی معاشرہ سنور سکتا ہے ۔قوم کے طلباء و طالبات کی ترببیت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔تحریک منہاج القرآن اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں جو کردار ادا کر رہی ہے یہ موجودہ دور میں بہت بڑا جہاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر معلمین تعلیم اور کردار کی طرف توجہ دیں تو معاشرے پر اچھے اچرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے تربیتی نشست میں آنے والے سینکڑوں اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور” آئیں دین سیکھیں “کورس کا تعارف بھی کرایا۔تربیتی کیمپ علامہ اعجاز ملک،علامہ ظہیر نقشبندی،عین الحق بغدادی نے بھی خطاب کیالاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،انجینئر امیر ..
محکمہ بہبود آبادی پنجا ب کا آئندہ مالی سال کاسالانہ ترقیاتی پروگرام
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا
پاک افغان تجارت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
ضمنی انتخابات میں دفعہ 144کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج
محکمہ داخلہ کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
آئی جی پنجاب ،دیگر افسران کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ میں ..
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ حل
پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
ضمنی انتخابات پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،تحریک انصاف کاانتخابات کے انعقاد سے قبل ہی عدم ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن بحال
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے