رواں مالی سال کے دوران ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے مزید ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے‘ حمیدہ وحید الدین

جمعرات 5 مارچ 2015 23:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لئے مزید ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ وہ یہاں چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈے کیئر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی ایس این وحید راٹھور ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر رقیہ اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ منزہ تسنیم کے علاوہ ڈاکٹر اور نرسسز بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے ڈے کیئر سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ حکومت پنجاب کے اس اہم اقدام سے خواتین کو کام کے دوران ہر ممکن سہولت میسر ہو سکے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں